امریکی عوام ملکی معیشت کے حوالے سے انتہائی مایوس،سروے

امریکی عوام ملکی معیشت کے حوالے سے انتہائی مایوس،سروے

  

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ میں گزشتہ 6 سالوں کے مقابلے میں اس وقت عوام اپنی ملکی معیشت کے حوالے سے سب سے زیادہ مایوسی کا شکار ہیں۔ سفوک یونیورسٹی/ یو ایس اے ٹوڈے کے ایک سروے کے مطابق عوام کو معاشی بحالی، جمود، کساد بازاری، یا معاشی انحطاط کے چار میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تھا جس پر 51 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت  "کساد بازاری" یا "انحاط" کا شکار ہے۔اپنی نوعیت کایہ  پہلا سروے ہے جس  میں 2016 کے بعد  ہونے والے اس 18 ویں سروے میں امریکیوں کی اکثریت نے معیشت کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔یو ایس اے ٹوڈے کا کہنا ہے کہ یہ معیشت کے حوالے سے لوگوں کی توقعات میں نمایاں منفی تبدیلی کا اشارہ ہے۔سروے کے مطابق، 57 فیصد جواب دہندگان نے صدر جو بائیڈن کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا جبکہ 58 فیصد نیمعیشت کو بہتر بنانے کی صدر کی کوششوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے

مزید :

صفحہ آخر -