تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی 

  تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی 

  

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ تحریک انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکروٹنی کمیٹی پر آئندہ سماعت میں جواب دے۔منگل کو کمیشن کے تین رکنی بنچ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دومختلف درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کئے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اکبر ایس بابر حق دعوی نہیں رکھتے۔اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے کہا کہ حق دعوی کی درخواست پہلے ہی منظور ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں فنڈز کے لئے صرف الیکشن کمیشن کو جوابدہ ہوں۔اکبر ایس بابر کی درخواست بدنیتی پر مبنی تھی جس کا مقصد چیئرمین کو بدنام کرنا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ نے سکروٹنی کمیٹی کے خلاف دلائل دینے ہیں تو دیں۔انور منصور نے کہا کہ انہوں نے جواب تیار کررکھا ہے وہ جمع کروائیں گے۔ سکروٹنی کمیٹی پر آئندہ سماعت میں جواب دیں گے۔

فارن فنڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -