میڈیکل پوسٹ گریجوایشن ترمیمی داخلہ پالیسی کیخلاف درخواست پرپی میڈیکل کونسل سمیت فریقین کونوٹس 

 میڈیکل پوسٹ گریجوایشن ترمیمی داخلہ پالیسی کیخلاف درخواست پرپی میڈیکل ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میڈیکل پوسٹ گریجوایشن ترمیمی داخلہ پالیسی کیخلاف دائر درخواست پرپی میڈیکل کونسل سمیت فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا سعد یعقوب وغیرہ سمیت دیگر کی درخواستوں میں وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پرانی پالیسی کے مطابق پہلی مرتبہ پاس ہونیوالوں کوپانچ اضافی نمبر دئیے جاتے تھے ترمیمی پالیسی میں پہلی بار پاس ہونیوالوں کی حوصلہ شکنی کی گئی،ترمیمی پالیسی میں پہلی بار پاس ہونے والوں کوپانچ اضافی نمبرز بند کردئیے گئے،پانچ اضافی نمبرز نہ ملنے سے ذہین طلباء کااستحصال کیا گیا،ترمیمی پالیسی میں بار بار فیل ہونے والوں کو امتحان میں بیٹھنے کی کھلی اجازت دی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ ترمیمی پالیسی کے نفاذ کو کالعدم قرار دیاجائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -