توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو نوٹس جاری، جواب طلب 

 توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو نوٹس جاری، جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے خاتون سکول ٹیچر کا ٹرانسفر کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاسکول ٹیچر نائلہ شکور کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول میں ٹیچر ہے جہاں سے تبادلہ کردیا گیا اور بروقت جوائننگ نہ کرنے پر تنخواہیں بھی روک لی گئیں، تبادلے کیخلاف چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو اپیل کی، داد رسی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا  عدالت نے 17 دسمبر 2021 ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو زیر التوا ء درخواست پر فیصلے کا حکم دیا،تاحال عدالتی حکم پر فیصلہ نہیں کیا گیا عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -