بلال یاسین حملہ، درخواست ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد 

بلال یاسین حملہ، درخواست ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزمان کی درخواست ضمانتیں ٹرانسفر کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کردی،بلال یاسین کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان حامد محمود، اسد حامد کی عبوری ضمانتیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر3 میں زیر سماعت ہیں،بظاہر لگتا ہے عدالت ملزمان کو فائدہ دینا چاہتی ہے،اگر کیس کسی اور عدالت منتقل نہ کیا گیا تو مقدمہ میں نقصان ہو سکتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین سے کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دیاجائے،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر انسداد دہشت گردی عدالت آپ کے موکل کے حق میں فیصلہ نہ کرے تو آپ کے پاس اپیل کا حق موجود ہے،آپ وکالت کریں،آپ کوکیسے علم ہوا کہ جج صاحب کیس کا فیصلہ دوسرے فریق کے حق میں دیں گے؟ عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس کے ساتھ وکیل کی طرف سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

مسترد

مزید :

صفحہ آخر -