پنجاب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت 

 پنجاب کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مہلت 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے برائلر مرغی، کھاد اور گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے تعین کیلئے دائر درخواستوں پر پنجاب کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی،عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر گندم، کھاد اور برائلر مرغی کی قیمتوں کے تعین کا میکنزم بناکر عدالت میں پیش کیا جائے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل اوربرائلر فارمر ایسوسی ایشن ودیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،برائلر فارمر ایسوسی ایشن کی جانب سے مسرور احمد خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواستوں میں کھاد کی مہنگی فروخت اور سمگلنگ کو چیلنج کرتے ہوئے گندم کی قیمت کے تعین اور فراہمی اوربرائلر مرغی کی قیمتوں کے تعین کے لئے میکنزم کی استدعا کی گئی۔

مہلت

مزید :

صفحہ آخر -