چائنیزکمپنی کو40لاکھ کابوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت خارج

 چائنیزکمپنی کو40لاکھ کابوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس طارق ندیم نے چینگ ہانگ روبا چائنیز کمپنی کو40لاکھ روپے کابوگس چیک دینے والے ملزم کی ضمانت خارج کردی  ضمانت منسوخی کے بعدملزم پولیس کو چکما دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،نجی چائنیزکمپنی کی جانب سے میاں اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم رفیق گھرکی کے خلاف متعدد تھانوں میں ایف آئی آر درج ہیں،ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے اور آر اے بازار تھانہ میں دفعہ 489 ایف کے تحت بوگس چیک کے مقدمات درج ہیں،ملزم نے چائنز کمپنی چینگ ہانگ روبا کو تقریبا دوکروڑ سے زائد رقم کی ادائیگی کرنی تھی ملزم رفیق الیکٹرونکس کے نام سے کاروبار کرتاہے،ملزم نے ٹوٹل دو کروڑ سات لاکھ چالیس ہزار روپے کی رقم ادا کرنی تھی،ملزم نے کو چیزوں کی خریدوفروخت کے معاملے پر 40لاکھ روپے کا بوگس چیک فراہم کیا،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم محمد رفیق ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

ضمانت خارج 

مزید :

صفحہ آخر -