پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

    پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد جمیل خان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل سے متعلق کیس میں 5 اپریل تک پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرکے آئندہ سماعت پررپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے چیئرمین ریونیو اتھارٹی اور ممبران کی تقرری کا طریقہ کار پیش کرنے کی ہدایت بھی کی فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کوتاہی محکموں کی طرف سے ہوتی ہے اور ملبہ عدالتوں پر ڈال دیا جاتا ہے عدالت پی آر اے کی تشکیل مکمل نہ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کیخلاف کارروائی کرے گی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے توفاضل جج نے چیف سیکرٹری کو مخاطب کرکے کہا کہ جس کونوٹس جاتا ہے وہ اتھارٹی کی عدم تشکیل کی بنا ء پرعدالت سے حکم امتناعی لے کر بیٹھ جاتا ہے، چیف سیکرٹری صاحب عدالتیں اتنی بری جگہ نہیں،آتے رہا کریں، آپ عدالتوں میں آئیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ آپ  افسران کیا کرتے ہیں، حکومت کہتی ہے کہ ٹیکس کولیکشن نہیں بڑھتی، کیسے بڑھے، غلط نوٹیفکیشن جاری کرکے ٹیکس کولیکشن روکنے کا بہانہ فراہم کیا جاتا ہے چیف سیکرٹری آپ کو بلانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ آپ کو معاملات کا پتہ چلے، چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کوچار ہفتوں میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل مکمل کرنے کی یقین دہانی کروا ئی فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ چیف سیکرٹری صاحب آتے جاتے رہا کریں عدالت بری جگہ نہیں،آپ عدالتوں میں آئیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ آپ افسران کیا کرتے ہیں،پی آر اے کی تشکیل میں غفلت پر کارروائی ہوگی،چیف سیکرٹری صاحب آپ کو اس لئے بلایا کہ آپ کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہو،چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ معاملے میں ہم سے کوتاہیاں ہوئیں،عدالت نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،قصور آپ کاہوتا ہے اور الزام عدالت پر لگ جاتا ہے، گزشتہ تاریخ سماعت پر پی آر اے کا عارضی چیئرمین کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، آپ عدالت کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹیفیکیشن ہی پیش نہیں کرنا چاہیے تھا عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس کے ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب کو چار ہفتوں میں تشکیل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تاحال تشکیل مکمل نہیں ہوئی اس کے باجود درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،اتھارٹی مکمل نہ ہونے کے باعث محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ریونیو اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -