ہائیکورٹ، خاتون وکیل لفٹ خراب ہونے پراندربند ہوگئی 

ہائیکورٹ، خاتون وکیل لفٹ خراب ہونے پراندربند ہوگئی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں وکلاء اور سائلین کی سہولت کیلئے لگائی جانے والی لفٹ خرابی کے باعث اچانک بند ہوگئی،لفٹ بند ہونے سے حمیرا نامی خاتون وکیل پھنس گئیں خاتون وکیل مدد کے لئے دھائیاں دیتی رہی،عدالتی عملہ اور سائلین دروازہ کھولنے کی ناکام کوشش کرتے رہے جبکہ لفٹ آپریٹر بھی موقع پر فوری نہ مل سکا،عدالتی عملہ اور سائلین لفٹ آپریٹر کو ڈھونڈنے کے لیے آواز بھی لگاتے رہے،احاطہ عدالت میں شور سن کر لفٹ آپریٹر نے چابی سے لفٹ کادروازہ کھول دیا،خاتون وکیل کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

لفٹ خراب 

مزید :

صفحہ آخر -