بلاول عوامی، مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12اکاؤنٹس کا حساب دیں: فرخ حبیب 

بلاول عوامی، مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12اکاؤنٹس کا حساب دیں: فرخ حبیب 

  

 اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاؤنٹس کا حساب دیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے سکروٹنی کمیٹی نے خود سٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا  الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کو دیکھنا ہے ہم نے سکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اسامہ سے پیسے لیکر بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے پی ٹی آئی نے پہلی بار پولیٹیکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے سکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہے الیکشن کمیشن سے استدعا ہے سکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال بنایا جائے، اپوزیشن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں پوری قوم سیاسی مخالفین کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -