مولانا فضل الرحیم اشرفی سمیت درجنوں علماء کرام کامولانامحمود اشرف عثمانی کے انتقال پراظہارتعزیت

مولانا فضل الرحیم اشرفی سمیت درجنوں علماء کرام کامولانامحمود اشرف عثمانی کے ...

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید،نائب مہتمم مولانا احمد حسن،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولاناحافظ زبیر حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا مجیب الرحمن سمیت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے دارالعلوم کراچی کے نائب شیخ الحدیث و رئیس دارالافتاء مولانا محموداشرف عثمانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحو م جید عالم دین،بلندپایہ فقیہ، کامیاب مدرس و استاذ، انتہائی متقی، پرہیزگار اورنیک سیرت انسان تھے مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے فاضل اور1970 سے لیکر1991 تک طویل عرصہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں استاذ رہے ان کی تمام زندگی درس تدریس، تحریر وتصنیف،اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں گزری وہ مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے،مولانا ذکی کیفیؒ کے بیٹے، حضرت مولانا مفتی محمدرفیع عثمانی اور حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے تھے ا نہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے خاندان،عثمانی برادران و دیگرلواحقین و ورثاء اوردارالعلوم کراچی کی انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور سکون کی دعا کی۔

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -