میاں، چنو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار قتل، حادثے، 3جاں بحق 

میاں، چنو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار قتل، حادثے، 3جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میاں چنوں،کوٹ ادو،محسن وال، وہاڑی (نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ،نامہ نگار)دوران واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ تلمبہ روڈ پر مسلح ڈاکو شہری سے نقدی اور جیکٹ چھین کر فرارہوگیا، میاں چنوں تلمبہ روڈ پر پولٹری سپلائی وین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں دو مسلح ڈاکو سیل مین منور (بقیہ نمبر1صفحہ10پر)
سے 14000 نقدی اور جیکٹ چھین کر فرار ہوگئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح اسلحہ کے زور پر نقدی اور جیکٹ چھین کر فرار ہو رہے ہیں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری خوف میں مبتلا ہیں جبکہ گزشتہ رات ڈکیتی پر دوکاندار کی مزاحمت سے ڈاکووں کی فائرنگ سے دوکاندار عمران شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیامیاں چنوں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دُکاندار حیدر کو قتل کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے،اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر ڈکیتی کی وارداتوں اور دُکاندار کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا،اہلیان علاقہ نے ٹریفک کیلئے روڈکو بند کردیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی،اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ روز با روز بڑھتی ہو ڈکیتی سے عوام کا جینا موحال ہو گیا،پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،اہلیان علاقہ نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او خانیوال،آر پی او ملتان اور وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا،2موٹر سائیکل سوارموقع پرجاں بحق ہوگئے،  کوٹ ادو کے نواحی قصبہ گجرات جمکو چوک میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو سائیڈ ماری،جس کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار غلام عباس ولد غلام قادر عمر 50 سال موقع پر جاں بحق جبکہ  فیاض حسین ولد مہر عاشق عمر 55 سال شدید زخمی ہو گیا،زخمی فیاض حسین کو ریسکیو 1122 سٹاف نے موقع پر ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے بعد آرایچ سی قصبہ گجرات منتقل کیاجہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ملتان وہاڑی روڑ اڈا 116 کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجہ میں 1 شخص موقع پر جانبحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی  ہوگئے زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔