لانگ مارچ، آج رحیم یارخا ن میں پی پی کاجلسہ، تیاریاں مکمل

لانگ مارچ، آج رحیم یارخا ن میں پی پی کاجلسہ، تیاریاں مکمل

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے(بقیہ نمبر5صفحہ10پر)

 صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کا آج رحیم یار خان پہنچنے پر شاندار استقبال کیاجائے گا اور رحیم یارخان جلسہ تاریخی ہوگا، لانگ مارچ قافلے کو ٹہرانے اور چوک بہادر پور جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، لانگ مارچ کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم سے خطاب اور پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنا پڑا، اسلام آباد لانگ مارچ پہنچنے تک حکومت کی گھر کو واپسی ہوگی۔ چوک بہادر پور میں میاں عامر شہباز، ایم این اے مخدوم مرتضی محمود، چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،مخدوم شہاب الدین، ایم پی اے ممتاز چانگ، مرشد سعید ناصر، جاوید حسن داد گجر، راجہ سولنگی، سردار ہاشم گھلیجہ ودیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی غفلت کے باعث ملک مسائل سے دوچار اور عوام معاشی پریشانی میں مبتلا ہے، سلیکٹڈ حکومت کا دور تاریخ کا سیاہ ترین دور اور عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں، انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ اور عدم اعتماد حکومت کی نااہلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے عوام نیازی اور اس کے حواریوں سے تنگ آ چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان جلسہ تاریخ رقم کرے گا اور حکومت کیلیے بھی لانگ مارچ فائدہ مند ہے کیونکہ حکومت اب پریشر میں آکر عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کا آئندہ مستقبل میں پاکستان پیپلزپارٹی کو فائدہ ہو گا اور عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کریں گے۔

لانگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -