ملتان، تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ،26 مقدمات کاجائزہ،افسروں کوہدایات
ملتان ( وقا ئع نگار )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان کے حکم پر گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس(بقیہ نمبر6صفحہ10پر)
آفس کا تھرڈ تبدیلی تفتیش بورڈ منعقد ہوا جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے کی جنوبی پنجاب پولیس آفس کے منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں مختلف نوعیت کے 26 مقدمات کی تفتیش تبدیلی بارے جائزہ لیا گیا جس میں ملتان ریجن کے 9,بہاولپور ریجن کے 9 اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے 8 مقدمات شامل تھے واضح رہے کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس کے قیام سے اب تک تھرڈ تبدیلی تفتیش کی 1041 درخواستوں پر فیصلے کیے جا چکے ہیں اور یہ چھٹا تبدیلی تفتیش بورڈ منعقد کیا گیا ظفر اقبال اعوان نے جنوبی پنجاب کے تمام فیلڈ افسران کو عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں عوام کو تھانے کی سطح پر انصاف کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے فیلڈ میں تعینات افسران و ملازمین کو عوام کے ساتھ اپنے رویے بہتر بنائے اور عوام دوست پالیسی اپنانے کی بھی تلقین جاری ہے جب کہ فرائض سے غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جنوبی پنجاب پولیس آفس عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات بھی کر رہا ہے۔تبدیلی تفتیش بورڈ کے اجلاس میں اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، اے آئی جی انوسٹیگیشن رانا اشرف اورایس پی لیگل حاکم خان نول نے بطور ممبر شرکت کی۔
ہدایات