راجن پور،اغواء کیس، پنچائیت میں فائرنگ، خاتون جاں بحق 

راجن پور،اغواء کیس، پنچائیت میں فائرنگ، خاتون جاں بحق 

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر )   حاجی پور کے علاقہ کے گلفاز قوم نے نوجوان نے شکار پو رکی  نوربانو لڑکی کوکراچی سے چار ماہ قبل اغوا کرکے لے آیا۔ مغوی لڑکی   کے ورثا نے سجادہ نشین قمبر شاہ  سید قلند ر علی شاہ سے رابطہ کیا جس نے صلع کے لیے ان کو بلایا۔ صبح دس بجے صلع (بقیہ نمبر8صفحہ10پر)

کا پروگرام تھا۔ گلفاذ اقوام کے سات مسلح ملزمان نے اتے ہی للکار ا کہ لڑکی واپس کرنے والے کون ہوتے ہوئے طیش میں اکرکے ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے مغویہ لڑکی کی والدہ نہالہ مائی موقع پرہلاک ہو گئی جبکہ والد بخش علی اور جانو مائی اور اللہ وریا تین سالہ بچہ شد ید زخمی ہو گئے۔ ریسکو نے  متوفی اور ذخمیوں کی ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیا۔ شدیدزخمیوں کی وجہ سے بچہ اور ایک خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ابائی گاوں شکار پور  کراچی روانہ کر دی گئی۔ ڈی ایس پی حافظ غلام فرید اور ایس ایچ او سٹی رضوان انور خان خان بھاری نفری کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور معلومات لیں۔ اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس نے متوفی کے خاوند کی مدعیت میں ملزمان کے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ 

اغواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -