لانگ مارچ، سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم، ادویات،خون سٹاک

 لانگ مارچ، سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم، ادویات،خون سٹاک

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار   )حکومت پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے سبب ملتان کے تمام سرکاری(بقیہ نمبر9صفحہ10پر)

 ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ اور کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال رہیں گے۔بستر،ادویات و خون کی بوتلوں کا اضافی سٹاک رکھا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کل 3 مارچ(جمعرات)کو ملتان پہنچے گا۔

ہائی الرٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -