جماعت اسلامی کا 18مارچ کو ملتان میں دھرنا، تیاریاں شروع

جماعت اسلامی کا 18مارچ کو ملتان میں دھرنا، تیاریاں شروع

  

  ملتان (  وقا ئع  نگار   )جماعت اسلامی 18 مارچ بروز جمعہ بڑھتی ہوئی (بقیہ نمبر15صفحہ10پر)

مہنگائی،بیروزگاری، مسائل،آئی ایم ایف کی غلامی شہری مسائل اور بدامنی کے خلاف کچہری چوک پر دھرنا دے گی۔دھرنے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے۔علحدہہ صوبہ کا وعدہ آج تک مکمل نا ہوا موجودہ حکومت نے محض یوٹرن کی سامست کی۔صہیب عمار صدیینپورے پاکستان اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام PTIکی حکومت کے ظالمانہ اور عوام دشمن اقدامات سے تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اور اس حکومت کی تبدیلی کے نام پر کیے گئے وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ سب سے پہلے بنیادی عوامی ضروریات، ادویات پٹرول بجلی اور گیس کی مد میں روز مرہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اجناس ادویات پٹرول بجلی اور گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے آج سفید پوش متوسط طبقہ بھی ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو چکا ہے۔ FPAفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہانہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔ ماہ نومبر کے بلوں میں 60ارب روپے دسمبر کے بلوں میں 36 ارب جنوری کے بلوں یں 54ارب روپے اور فروری کے بلوں میں 60 ارب روپے FPA کے نام پر عوام کی جیبوں سے نکالے جا چکے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں بے نامی ٹیکسوں کی بھرمار کے علاوہ PTVفیس کے نام پر اربوں روپے عوام کے خون سے نچوڑے جاتے ہیں۔ گھریلو استعمال کے LPGسلنڈر کی قیمت 27روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ موجودہ قیمت 232 روپے فی کلو سے زائد ہو چکی ہے سوئی گیس کی قیمت اور اس کے ظالمانہ سلیب ریٹ عوام کے اوپر کیے جانے والے بڑے مظالم میں سے ایک ہے۔ 

مہنگائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -