میلسی،ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پر دھاوا 

 میلسی،ڈاکوؤں کا کریانہ سٹور پر دھاوا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(تحصیل رپورٹر)میلسی میں ڈکیتیوں کی واردات کا سلسلہ تھم نہ سکا (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)
میلسی کے صحافی وسیم شبیر کے بھائی سلیم شبیر نے میلسی کے محلہ ریاض آباد میں کریانہ کی دکان بنائی ہوئی ہے جہاں سرشام دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور اس سے اسلحہ کے زور پر20ہزار روپئے  کی نقدی اور 45ہزار روپئے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اہل علاقہ ڈاکو گردی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور کہا کہ آئے روز ڈکیتیوں کی واردات کا سلسلہ جاری پولیس ڈاکو گردی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ڈاکو بلاخوف خطر دندناتے پھر رہے مظاہرین نے مطالبہ کیا ڈاکوں کو گرفتار کرکے ان کے مسروقہ رقم اور موبائل برآمد کرکے ڈاکوں کے خلاف قانونی کاروائی کرئے اور گشت کا نظام موثر بنایا جائے-
دھاوا