ملتان، ٹیکس بارالیکشن، شبیر فخر الدین ایڈووکیٹ 136ووٹ لیکر صدرمنتخب
ملتان (نیوز رپورٹر )ملتا ن ٹیکس با ر ایسوسی ایشن کے سا لا نہ انتخابات(بقیہ نمبر17صفحہ10پر)
میں ایڈووکیٹ شبیر فخر الدین نے 136ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل ایڈووکیٹ عبدالستار نے 124ووٹ لئے،نا ئب صدرایڈووکیٹ مرزا وحید بیگ نے 137ووٹ لئے اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محمد عمران غازی نے 147ووٹ لئے،جوائنٹ سیکرٹری ایڈووکیٹ رانا محمد عمران نے140اور فنانس سیکرٹری نے ایڈووکیٹ ملک مقبول نے 141ووٹ لئے جبکہ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پرایڈووکیٹ طیبہ فاروق نے میدان مار لیا اور دیگر عہدیداران میں ایڈووکیٹ فوزیہ ملک،ایڈووکیٹ چوہدری اشفا ق احمد خان،ایڈووکیٹ فرقان احمد خان،ایڈووکیٹ محمد افتخار کھوکھر منتخب ہوئے۔نومنتخب صدر ایڈووکیٹ شبیر فخر الدین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گااور تمام جونیئر و سینئر وکلا کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ بھی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا۔
الیکشن