کوٹ ادو،کار، موٹرسائیکل تصادم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کارموٹر سائیکل کے خوفناک تصادم میں (بقیہ نمبر18صفحہ10پر)
2خواتین2بچوں سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوگیاتفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ احسان پور کے رہائشی بھٹہ برادری کے امام بخش بھٹہ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر پل قمبر جارہے تھے کہ دائرہ دین پناہ ملک فیض ہنجرا کے پمپ کے قریب سامنے سے آنے والی کار نمبری 780اے ایف اے نے زور دار ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عبدالغفار،ثریا بی بی،سونیا بی بی،خرم اورعجوہ گرکر شدید زخمی ہو گئیں،کار ڈرائیور ندیم راجپوت کارسمیت موقع سے فرارہوگیا،تشویشناک حالت کے باعث عبدالغفار اور سونیا بی بی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے امام بخش بھٹہ کی مدعیت میں کار ڈرائیورندیم راجپوت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
تصادم