ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کی خسرو بختیار سے ملاقات

ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کی خسرو بختیار سے ملاقات

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ )ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی اور(بقیہ نمبر21صفحہ10پر)

 ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی انتخابات، سیاسی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد کا شور مچانے والے عوام سے مخلص نہیں، ملکی حالات کو پرامن رکھنے کے بجائے اپوزیشن جماعتیں عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں کمی، احساس پروگرام کی رقم میں اضافہ، طلبا و طالبات کی سکالرشپس، قومی صحت کارڈ، کسان کارڈ کی فراہمی حکومت کے انقلابی اقدام ہیں اور ریاست اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کررہی ہے، ملک کو لوٹنے والی اپوزیشن جماعتوں کو حساب دینا پڑے گا، انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال اور افسران کو بااختیار بنایا اور صوبہ کا قیام بھی پاکستان تحریک انصاف ہی عمل میں لائے گی، لانگ مارچ کرنیوالوں کیخلاف سندھ کے عوام حقوق مارچ نکالے ہوئے ہیں جو کامیاب ہورہاہے اور سندھ کے عوام حقوق غضب کرنیوالی اپوزیشن کا محاسبہ کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے امنگوں کی ترجمانی یقینی بنارہی ہے، چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ رحیم یار خان میں 25 ارب روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں اور انشا اللہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے، اپوزیشن جماعتیں ملکی اور عوامی مفاد کی سیاست کو فروغ دیں۔

خسروبختیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -