رحیم یار خان، نان سٹاپ وارداتیں، پولیس لاپتہ،شہری خوفزدہ 

رحیم یار خان، نان سٹاپ وارداتیں، پولیس لاپتہ،شہری خوفزدہ 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان)چوری کی مزید 7 وارداتیں ہوئیں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیوارات یو پی ایس بیٹریاں تانبا درخت اور(بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

 مویشی چرا کر فرار ہو گئے چوری کی پہلی وارادت فتح پور کمال کے رہائشی زاہد عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان محمد مجاہد وغیرہ نے 1 لاکھ 6 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیوارات چرا لیے دوسری وارادت لدھا آرائیں کے رہائشی عبدالحفیظ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے مالیت کے یو پی ایس بیٹریاں چرا لی تیسری واردات منظور آباد کے رہائشی محمد شفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے یو پی ایس بیٹریاں چرا لیں چوتھی وارادت رحیم آباد کے رہائشی محمد انور کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان عدنان وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا تانبا چرا لیا پانچویں واردات چک عباس کے فاریسٹ گارڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں 3 ملزمان اسد وغیرہ نے 4 لاکھ 20 ہزار 200 روپے مالیت کے سرکاری درخت چرا لیے چھٹی واردات کوٹلہ میرن کے رہائشی غلام یاسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ ساتویں وارادت ٹبی سیداں کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں 5 ملزمان اشفاق وغیرہ نے 80 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئیمالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔کوٹ حبیب شاہ کے رہائشی شوکت علی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے شہری کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -