قتل مقدمہ،مجرم کو عمر قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم

قتل مقدمہ،مجرم کو عمر قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  

 راجن پور(تحصیل رپورٹر)جام پور کے معروف کارباری شخصیت ملک محمد اقبال ارائیں کے بیٹے  کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیاگیا۔ مجرم کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ سزا ہوئی(بقیہ نمبر23صفحہ10پر)

۔ ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیل کے مطابق جام پو رکی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد اقبال ارائیں کا بیٹا نعمان سعودی عرب سے واپس ایا تھا کہ مغرب کے وقت تھانہ صدر جام پو رکے سامنے چند قدم کے فاصلہ پر ملزمان اسد اور اس کے باپ نے پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔ پولیس نے ایک ملزم اسدعرف سنی مہار کو جیل بھیج دیا جبکہ دوسرے ملزم نے عبوری ضمانت کرالی۔ دوسال تک ایڈیشنل سیشن جج سرفراز علی مرزا کی عدالت میں کیس کی  سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریکارڈ اور وکلا کے دلائل کے بعد ایک ملزم کو اسد کو سزا موت ایک لاکھ جرمانہ جبکہ دوسرے ملزم کو شک کا فاہدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔ 

جرمانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -