سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا لیہ کادورہ، پارکس، سیوریج نظام کاجائزہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا لیہ کادورہ، پارکس، سیوریج نظام کاجائزہ

  

چوک اعظم (نامہ نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب عامرعقیق خان نے  لیہ کادورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین،ڈی ڈی ایل جی اشرف بزداراور متعلقہ(بقیہ نمبر24صفحہ10پر)

 افسران بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی،سیوریج،ڈرینج،تفریحی پارکس او ر بیوٹی فیکیشن آف لیہ کے سلسلہ میں اُٹھائے جانے والے اقداما ت کا جائزہ لیا۔سیکرٹری عامرعقیق خان نے اس موقع پر صدیق سنٹرل پارک کا بھی معائنہ کیااو ر شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرعقیق نے کہاکہ تفریحی پارکس میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاے جائیں اور بچوں کے لئے لگائے گئے جھولوں کا باقاعدگی سے معائنہ کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بیوٹی فیکشن آف لیہ پلان پر عمل درآمد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ لیہ کو ایک مثالی ضلع بنایاجاسکے۔قبل ازیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرعقیق خان کی زیرصدارت ڈ ی سی کمیٹی روم میں افسران کا اجلاس منعقدہوا۔ڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین موجودتھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عامرعقیق خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے لئے زیادہ سے زیادہ عوامی فلاحی پراجیکٹ ڈیمانڈکئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر فوکس کئے ہوئے ہیں اور جنوبی پنجاب کو ملنے والا فنڈز جنوبی پنجاب میں ہی صرف کیاجارہا ہے لہذا عوام کے لئے بہترین منصوبے ڈیمانڈکئے جائیں محکمہ لوکل گورنمنٹ اس سلسلہ میں ہرممکن تعاون اور اقدامات اُٹھائے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -