وہاڑی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، تین ڈاکو گرفتار

وہاڑی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، تین ڈاکو گرفتار

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈی پی او محمد طارق عزیز کی قیادت میں وہاڑی پولیس کا، ڈکیت، چور گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلہ (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)

میں تھانہ سٹی بوریوالہ کی ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی مزملی ملاح گینگ کے 3 ارکان گرفتار گرفتار ڈاکوں میں بلاول، محمد شاہد اور شکیل شامل ہیں جن سے 12 وارداتیں ٹریس کر لی گئیں مزملی ڈکیت گینگ کے ارکان سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے مالیت کی نقدی، ناجائز اسلحہ اور موبائل برآمد کر لیا جبکہ پولیس تھانہ گگو نے چوروں کے خلاف کریک ڈان ذوالفقار عرف ذلفی گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ممبران گرفتار کرلئے پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ذوالفقار، حمزہ اور شفیق عرف با مویشی و چوری کی 5 وارداتوں میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان سے 2 لاکھ 75 روپے سے زائد مالیت کا موٹر پمپ، 2 عدد ٹوکہ موٹر معہ تار اور 2 عدد کٹے برآمد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگز کے ارکان نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ ڈی پی او طارق عزیز کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے وہاڑی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے جرائم پیشہ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں، ان کے لئے کوئی رعایت نہ ہے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

ڈاکو گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -