”گھبرانا نہیں ہے، اچھا“ عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات  پر مریم نواز کا طنزیہ ٹویٹ

      ”گھبرانا نہیں ہے، اچھا“ عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات  پر ...

  

اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعظم عمران کی ملاقات پر اپنے ایک ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”گھبرانا نہیں ہے،اچھا”اور اس کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کو بھی شیئر کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ”ملکی سیاست میں چودھری برادران، حکومت اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد بالآخر عمران خان کو بھی چودھری برادران کی یاد آگئی“۔

مریم  ٹوئٹ

مزید :

صفحہ اول -