ملتان، ڈاکوؤں کا گھر پردھاوا، اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار

ملتان، ڈاکوؤں کا گھر پردھاوا، اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار   )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پانچ مسلح ڈاکو حسن سوالی چوک کے(بقیہ نمبر27صفحہ10پر)

 قریب محمد ندیم کے گھر میں داخل ہوئے انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ملزمان گھر سے  75   ہزار روپے اور پانچ تولے کے زیورات چھین کرفرارہوگئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے بکر منڈی کے قریب چار مسلح ڈاکو وقاص کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر سے زیورات چھین کر فرار ہوگئے ناگ شاہ چوک کے قریب بستی چیلاں والی میں پانچ مسلح ڈاکو گھر میں دا خل ہوئے اور گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے صدر شجاع آباد پولیس کیعلاقے میں ساجد سے سات ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا الپہ پولیس کیعلاقے میں اڈا برساتی کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے نیاز حسین سے تین لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین لیا سٹیڈیم موڑ کے قریب عمر اقبال سے ڈیڑھ تولہ کے زیورات چھین لئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -