بہاولپور،جھگڑا، خاتون نے بچوں سمیت کالا پتھر پی لیا

بہاولپور،جھگڑا، خاتون نے بچوں سمیت کالا پتھر پی لیا

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہیڈراجکاں تھانہ یزمان کے علاقہ میں 4 بچوں کی ماں نے اپنے شیرخوار بچوں سمیت کالاپتھر پی لیا خاتون جاں بحق ہوگئی‘  یزمان ہیڈراجکاں (بقیہ نمبر28صفحہ10پر)

 چک نمبر5 ڈین این بی کی رہائشی خاتون مہناز بی بی نے اپنے شیرخوار بچے فیضان بعمری2 ماہ، تین سالہ بیٹامحمدایان، سات سالہ بیٹی رابعہ بی بی، پانچ سالہ بیٹامحمدمرتضی سمیت کالاپتھر پی لیاجن کوفوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال یزمان پہنچایاگیا جہاں پر منہازبی بی موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ شیرخوار بچے تشویشناک حالت میں آئی سی یوبی وی ایچ میں زیرعلاج ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ خاتون کاخاوند زمیندار ہے اورچک نمبر5ڈی این بی میں ان کازرعی رقبہ ہے وہ کماد بیلنے میں مصروف تھااس سلسلہ میں جب تھانہ ہیڈراجکاں کے ایس ایچ محمدصفدرسے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ خودکشی کی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

کالاپتھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -