آمد سے زائد اثاثے کیس، عبوری ضمانت پرسماعت چار مارچ تک ملتوی

 آمد سے زائد اثاثے کیس، عبوری ضمانت پرسماعت چار مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  رپورٹر  )لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس(بقیہ نمبر29صفحہ10پر)
 محمد وحید خان اور مسٹر جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محکمہ زراعت کے سکیل ون کے ملازم کی آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کے ریفرنس میں عبوری ضمانت پر سماعت مزید کاروائی کے لیے 14 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم اعجاز حسین نے کونسل رانا محمد آصف سعید کے ذریعے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محکمہ زراعت کا سکیل ون کا ملازم ہے اس پر آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہیقبل ازیں ملزم کی عبوری ضمانت احتساب عدالت نمبر 1 ملتان نے خارج کردی تھی جس پر عدالت عالیہ سے رجوع  کیا گیا ہے اس پر نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام لگایا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔
 عبوری ضمانت