بلاول کی قیادت میں پی پی کا عوامی مارچ آج پنجاب میں داخل ہوگا 

  بلاول کی قیادت میں پی پی کا عوامی مارچ آج پنجاب میں داخل ہوگا 

  

 ملتان (آئی این پی)بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف عوامی مارچ آج پنجاب کی حدود میں داخل ہوگا۔کوٹ سبزل کے مقام سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی قیادت میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے کارکنان سندھ سے آنے والے عوامی مارچ کے شرکاء کو ویلکم کرینگے۔آج شام کو چوک بہادرپوررحیم یارخان اورکل بہاولپوربائی پاس چوک ملتان پر پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔عوامی مارچ کے شرکاء آج شب انڈسٹریل سٹیٹ رحیم یارخان میں قیام کریں گے،جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما مخدو م احمد محمود کی جانب سے 50ہزار شرکاء کیلئے خیمہ بستی قائم کی جارہی ہے۔3مارچ کو عوامی مارچ کے شرکاء اگلی منزل ملتان کیلئے روانہ ہوں گے جہاں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی عوامی مارچ کے شرکاء کو ویلکم کریں گے،پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ ملتان جلسہ میں 70 سے 80ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے جن میں ملتان کے علاو ہ وہاڑی، مظفرگڑھ،ڈیرہ غازی خان، اور لیہ کے ہزاروں کارکنان بھی شریک ہوں گے۔4مارچ کوعوامی مارچ کے شرکاء اگلی منزل کیلئے روانہ ہوں گے۔

پی پی پی مارچ

مزید :

صفحہ اول -