وزارت داخلہ کا گیلانی، فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار  

  وزارت داخلہ کا گیلانی، فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار  

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سینیٹ میں اپوازیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق یوسف رضا گیلانی اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی، ان کا نام توقیر صادق کی متنازع تعیناتی کیس میں نیب کی سفارش پر ڈالا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ٹرائل کورٹ سے اجازت لینا ہوگی، جبکہ فریال تالپور کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے پوچھ رکھا تھا۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے بارے میں نیب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجوہات پوچھی تھیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ کو بتایا کہ فریال تالپور کے خلاف نیب کے 2 کیسز ہیں، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کو وجوہات سے آگاہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ

مزید :

صفحہ اول -