کل عالمی یوم سماعت، تقریبات کی تیاریاں 

 کل عالمی یوم سماعت، تقریبات کی تیاریاں 

  

  ملتان (  وقا ئع  نگار   )عالمی یوم سماعت کل 3 مارچ(جمعرات)کو منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے آگہی (بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

تقریبات منعقد کی جائیں گی۔طبی ماہرین کے مطابق سماعت اللہ تعالی کی نعمت ہے۔سماعت کے بارے میں امراض قابل علاج ہیں۔سماعت کی دیکھ بھال کے لئے کانوں کے امراض کے علاج کیلئے مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے اور دیسی ٹوٹکوں اور علاج سے گریز کریں تاکہ مرض بگڑنے سے بچ جائے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیدا ہونے والے ہر ہزار بچوں میں سے سات بہرہ پن کا شکار ہوتے ہیں۔سماعت سے محروم بچوں کی جلد تشخیص اور علاج سے یہ بچے نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔اگر بچہ ایک سال کا ہونے کے باوجود ایک بھی لفظ مکمل اور صاف نہ بولے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اگر بچہ مسلسل غیر متوجہ رہے اور آنکھیں جھپکاتارہے تو سماعت کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

یوم سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -