وزیراعلیٰ سے نصراللہ دریشک، حسنین بہادر کی اہم ملاقات

وزیراعلیٰ سے نصراللہ دریشک، حسنین بہادر کی اہم ملاقات

  

راجن پور (نا مہ نگار،ڈسٹرکٹ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک اورصوبائی وزیر لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک کی ملاقات ہوئی باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اورراجن(بقیہ نمبر32صفحہ10پر)

 پور میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کوعلیحدہ شناخت دی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی لحاظ سے بااختیاربنایا ہے۔سابق حکمران دعوے کرتے رہے لیکن جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔لانگ مارچکیدعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔عدم اعتمادکی باتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔پاکستان کو مارچ یا عدم اعتمادکے ذریعے آگے نہیں لے جایاجاسکتا۔اپوزیشن ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال رہی ہے۔انتشار کی سیاست پاکستان کی یکجہتی کیلئے زہر قاتل ہے۔اپوزیشن کا موجودہ غیر جمہوری طرز عمل ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔قوم اپوزیشن رہنماں کے منفی رویوں کو جان چکے ہیں۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -