10بلین ٹری منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان اقوام متحدہ میں ماحولیات لیڈر ملک قرار 

10بلین ٹری منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان اقوام متحدہ میں ماحولیات لیڈر ملک ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی لیڈرشپ مل گئی اور پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا،تفصیلات کے مطابق یواین ماحولیات اسمبلی نے پاکستان سمیت 3ممالک کو ماحولیات لیڈر ملک قرار دیا، جس میں پاکستان کے علاوہ جرمنی اور ایل سلواڈور شامل ہیں،ایل سلواڈور کو عشرہ ماحولیات منانے کا آئیڈیا دینے اور جرمنی کو ماحولیات پر زیادہ سرمایہ کاری میں کرنے پر لیڈر شپ ملی جبکہ پاکستان عشرہ ماحولیات میں 10بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے میں بازی لے گیا،پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ کو دنیا بھر میں ماڈل کے طور پر پیش کرے گا،اقوام متحدہ ماحولیاتی اسمبلی میں دنیا بھر کے ماحولیات وزیر شریک ہوئے، اسمبلی میں معاون خصوصی ملک امین  اسلم  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   وزیر اعظم کے ماحولیاتی وژن میں سیکھنے کو بہت کچھ ہے،پاکستان نے پائیدار ترقی کیلئے ماحولیات کے لئے اقدامات اٹھائے، ہم نے ماحولیات میں سرمایہ کاری کی تو ہمیں اس کا معاشی فائدہ ملا۔

ماحولیات لیڈر ملک 

مزید :

صفحہ اول -