حکومت کاریلیف اعلان صرف لولی پاپ، علی حیدر گیلانی

حکومت کاریلیف اعلان صرف لولی پاپ، علی حیدر گیلانی

  

بٹہ کوٹ+اڈا جھلار مدینہ+بارہ میل(نمائندگان پاکستان+سپیشل رپورٹر) عوام نہیں اب حکمرانوں کے گھبرانے کے دن شروع ہوچکے ہیں،ریلیف پیکج (بقیہ نمبر33صفحہ10پر)

لولی پا پ،عمران خان کی تقریر بے بسی کی”داستان“تھی، تین سالوں سے بر پا مہنگائی کے طو فان نے عوام کو بد حال کررکھا ہے، سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی مجا ز ہی نہیں ہے،ملکی پالیسیاں مکمل طور پر آئی ایم ایف کے تابع ہیں، عوامی ما ر چ حکمرانوں کی رخصتی کی نوید ثابت ہوگا، تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، شاندار استقبال کای جائیگا، ان خیالا ت کا اظہارپیپلز پارٹی کے راہنماء،رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب”گیلانی ہاؤ س“ میں صو بائی راہنماء ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ،مہررمضان چندا دیگر راہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی ما ر چ سے گھبرائی سلیکٹڈ حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑگیا، انہوں نے کہا کہ ریلیف ایک لولی پا پ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے گزشتہ تین سالوں میں جس شر ح سے مہنگائی بڑھی اس تنا سب سے مو جودہ ریلیف توآٹے میں نمک کے برابر ہے،انہوں نے کہا کہ ”پیکا“ترمیمی آرڈیننس اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کی کو شش ہے جسے پیپلز پارٹی کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی مار چ کا مقصد ملک پر مسلط سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ اورحقیقی جمہوری حکومت کا قیام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوامی کا ملتان آمد پرخانیوال بائی پا س چو ک میں شاندا ر استقبال کیا جائیگا اس سلسلے میں تما تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اس موقع پر ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ نے ایم پی اے مخدوم سید علی حیدر گیلانی کو عوامی ما ر چ کے کامیاب آغاز پر مبارکبا د دیتے پھو لوں کا گلدستہ پیش کیا۔

علی حیدر گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -