میلسی پی ٹی آئی کاگڑھ، مسائل پر فوکس، جہانزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان کا 6مارچ کو میلسی میں جلسہ عام،تیاریوں کے سلسلہ میں وائس چیئرمین وزیر اعلی شکایات سیل ضلع وہاڑی اور سابق چیئرمین یونین کو نسل(بقیہ نمبر34صفحہ10پر)
ککری خورد میاں محمد عاصم ارائیں کی میزبانی میں تحریک انصاف کا بھر پور ورکرز کنونشن یو نین کونسل بھر اور قریبی علاقوں کے کا رکنوں کی بڑی تعداد میں شر کت میاں محمد عاصم ارائیں کی جانب سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی اور ان کے بھائی محمد عالمگیر خان کھچی کا فقید المثال استقبال کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،صوبائی وزیر کی آمد پر خوبصورت گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا زبر دست استقبال پر صوبائی وزیر نے میاں محمد عاصم ارائیں کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے شکریہ ادا کیا اور کارکنوں کے جوش و خروش پر انھیں مبارکباد دی ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ میلسی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی رابطہ عوام مہم کے لیے بڑے شہروں کو چھوڑ کر تحصیل میلسی کا انتخاب کیا چونکہ میلسی کی عوام نے مجھے تیسری مرتبہ ایم پی اے بنایا اور بڑے بھائی محمد اورنگزیب خان کھچی کو ایک لاکھ ووٹ دے کر ایم این اے منتخب کیا اور تحریک انصاف سے میلسی کی عوام کی بھر پور محبت کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان بخوبی آگاہ ہیں انشااللہ 6مارچ کو میلسی کی عوام تاریخی جلسہ اور فقید المثال استقبال کر کے ثابت کر یں گے کہ میلسی پی ٹی آئی کا گڑھ ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دن رات عوامی مشکلات کے خاتمہ اور ملک کی ترقی کے لیے کو شاں ہیں انہوں نے احساس پروگرام کے ذریعے کرونا کے دوران ہر مستحق شخص کو 12000روپے کی امداد مہیا کر کے ملک کو بھوک کی وجہ سے ہونے والی خانہ جنگی سے بچایا ماضی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پر چیاں سیاسی ڈیروں اور کارکنوں میں تقسیم کی گئیں لیکن احساس پروگرام میں کسی وزیر کسی ایم این اے یا کسی حکومتی شخصیت کا کو ئی عمل دخل نہیں رہا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پر قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہر شخص کو دس لاکھ روپے سالانہ علاج کی سہولت دی گئی ہے گذشتہ روز وزیر اعظم نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہو ئے پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی اس طرح بے روزگار نوجوانوں کے لیے تیس ہزار روپے ماہانہ انٹرن شپ دینے کا بھی ا علان کیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد عاصم ارائیں نے آج ہمارا بھر پور اور زبردست استقبال کر کے جس محبت اور چاہت کا ثبوت دیا ہے ہم ان کے مزید مقروض ہو گئے ہیں انہوں نے یو نین کونسل ککری خورد کے لیے مزید جن منصوبوں کی ڈیمانڈ کی ہے انشااللہ تما م منصوبے منظور کریں گے چھ مارچ کو یو نین کونسل ککری خورد کے عوام فدہ ٹاون جلسہ گاہ میں بر وقت پہنچ کر اپنے محبوب لیڈر کا بھر پور استقبال کریں اس مو قع پر میزبان میاں محمد عاصم ارائیں نے کہا کہ ماضی میں مسلسل اقتدار میں رہنے والوں نے ہماری یونین کو نسل کو جان بوجھ کر فنڈز سے محروم رکھا کیونکہ یہاں کے عوام کھچی برادران سے محبت رکھتے ہیں جس کی انھیں سزا دی گئی علاقہ کی محرومیاں دور کر نے کے لیے کھچی برادران نے بھاری فنڈز فراہم کیے ہیں ابھی بے پناہ مسائل مو جود ہیں انہوں نے کہا کہ محبت پور،کوٹلی جنید اور مو ضع جیسل میں مزید پختہ سڑکیں در کار ہیں بلند شاہ میں بجلی دی جائے نالیوں اور گلیوں کو پختہ کر نے کے لیے بھاری فنڈز فراہم کیے جا ئیں یونین کو نسل بھر میں کو ئی واٹر فلٹریشن پلانٹ مو جودنہ ہے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ چھ مارچ وزیر اعظم کے میلسی جلسہ کے لیے ہر گاوں اور دیہات میں خود جاوں گا اور انشااللہ پنڈال میں سب سے بڑے جلوس کے ہمراہ داخل ہو ں گے اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے سا بق ناظم میاں وجاہت احمد ارائیں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن جیتنے کے فوری بعد قوم سے کیا جا نے والا خطاب عوام کو بار بار سنا یا جا ئے جس میں انہوں نے پہلے روز ہی مو جودہ صورتحال کی نشاندہی کر دی تھی آج سارے چور ان کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اس پر فتن دور میں ایک سازش کے تحت عمران خان کے خلاف عوام کے ذہنوں میں زہر انڈیلا جا رہا ہے تما م ما فیاز متحد ہو کر دیانت دار اور عظیم لیڈ ر کو راستے سے ہٹانے کے لیے جدو جہد میں مصروف ہیں تاکہ وہ اس ملک کے ساتھ مزید کھلواڑ جا ری رکھ سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک روز قبل قوم سے خطاب میں جو اعلانات کیے اس سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور اب یہ سر جوڑ کر کوئی نئی سازش تلاش کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے لیڈر روز روز پیدا نہیں ہو تے پاکستانی قوم ان کی قدر کرے وہ آنے والی نسلوں کو سنوارنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ہم ایسے شخص کا مرتے دم تک ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ورکرز کنونشن سے محمد ارشد بھٹی،غلام عباس بھٹی نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر سابق ممبر ضلع کونسل میاں عبدالغفور ارائیں،میاں ساجد حسین پیرزادہ،میاں سر دار محمد شفیع، جسٹس آف پیس کونسل کے ضلعی صدر وسیم احمد شیخ،میاں جعفر حسین پیرزادہ،حاجی احمد خان کھچی،فیاض احمد جو ئیہ،میاں ارشاد احمد ارائیں میاں محمد اعظم ارائیں،میاں محمد رمضان جانی،میاں محمد عمران،میاں محمد رمضان،میاں محمد شہزاد ارائیں،میاں آفتاب احمد،میاں فرقان حسن اقبال،سید عباس شاہ گردیزی،میاں شہباز، چوہدری علی اصغر،میاں محمد عمران چوہدری رضوان حنیف،میاں زاہد تبسم،میاں محبوب عالم،میاں گلزار احمد،ملک کامران ملانہ،میاں عبدالغفور ارائیں سمیت علاقہ بھر کی نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شر کت کی بعدازں شر کا کے اعزاز میں میزبان کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا#
رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہا ں زیب خان کھچی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اتحادی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں ووزیر اعظم نے ان کے مطالبات کے پیش نظر بروقت اورموثر فیصلے کر کے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا شافی جواب دیا ہے عالمی صورت حال بدل رہی ہے ایسے میں اپوزیشن کو مہنگاء کے نام پر نام نہاد مارچز سے گریز کرنا چاہیے کہ وزیراعظم نے عالمی مہنگاء کے بر عکس بجٹ تک پٹرول اور بجلی سمیت مختلف ریلیف دے کر ان کے ایشو کو نان ایشو کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ن6 مارچ کو وزیر اعظم عنران خان. کے دورہ میلسی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے والی کمیٹی کے اراکین سے کیا۔وزیر اعظم کے دانش مندانہ فیصلوں سے اپوزیشن غبارے سے ہوا نکل گء ہے ان کے پاس بظاہر کوء ایشو موجود نہیں کہ وہ سڑکوں کی سیاست کریں۔انہوں نے کہا لہ تقریر کے بعد ریلیف پیکجز کے اعلانات کی حکمت عملی ایک کپتان کی حکمت عملی ہے۔تحریک اعتماد کے لیے مسلم۔لیگ ق اور ایم کیوایم۔کے اتحادی کبھی آئینی اداروں پر حملوں میں ملوث نام نہاد سیاستدانوں کا ساتھ ہر گز نہیں دیں گے وہ بدستور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہی گے #
جہانزیب کھچی