کارڈیالوجی توسیعی بلاک اپریل تک مکمل ہونیکا امکان

کارڈیالوجی توسیعی بلاک اپریل تک مکمل ہونیکا امکان

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار ،نیوزرپورٹر  ) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر (بقیہ نمبر35صفحہ10پر)

ارشاد احمد نے صحت سے منسلک منصوبوں کی انسپکشن کی۔انہوں نے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی توسیعی بلاک کا بھی دورہ کیا اور جلد تکمیل کے احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے۔ منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو  ریلیف دیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کارڈیالوجی توسیعی بلاک کو اپریل تک مکمل کر کیا جائے گا جبکہ ان ڈور اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔ فلورز کا ٹائل ورک مکمل کیا جا چکا ہے۔بعدازاں کمشنر نے قاسم بیلہ بنیادی مرکز صحت، زہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی عوام کو انکی دہلیز پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔صحت کارڈ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں تمام طبی سہولیات اور پیرا میڈیکل سٹاف فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام بنیادی مراکز پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پرگائنی وارڈ اور ادویات کی چیکنگ بھی کی۔کمشنر نے بی ایچ یو میں صفائی اور سہولیات مزید بہتر کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ مراکز صحت پر ادویات اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔صحت کی سہولیات کی فراہمی پر حکومت کا خصوصی فوکس ہے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ڈاکٹرز کو بہترین مراعات فراہم کرینگے۔ ضلع کے مراکز صحت پر ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات انکی دہلیز پر دینا مشن ہے۔بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کرونا ویکسی نیشن کاونٹر کا بھی معائنہ کیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے بتایا کہ ابتک سول ہسپتال سے 74 افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ 8 افراد زیر علاج ہیں۔ اس موقع پروی سی نشتر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو را امجد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے نصرت السلام سکول، سول لائنز کالج کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سکول کالج میں نئے بلاک تجویز کئے جائیں۔محکمہ تعلیم، ڈائیریکٹر کالجز بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ ملکر ورکنک پیپر تیار کرے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے سائنس کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں اصلاحات کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔حکومت پنجاب نے نجی سیکٹر کے مقابلے میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مستحکم اور اپ گریڈیشن کیلئے خطیر فنڈز مہیا کئے ہیں جس سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ کمشنر نے اس موقع پر طالب علموں سے کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دریافت کیا اور انکو آگاہی دی۔کمشنر نے کلاس رومز اور تعلیمی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ نئی نسل محنت کے ذریعے آگے بڑھے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے اساتذہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی استعداد کار بڑھائیں اور نئی نسل کو جدید طریقہ تدریس کے ذریعے علم کی روشنی سے منور کریں۔ تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں نئے کلاس رومز اور لیبارٹریز بھی شامل ہیں۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے حکام نے بریفنگ بھی دی۔ بعدازاں کمشنر ملتان نے پودا بھی لگایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان بھی ہمراہ تھے  ۔  ریونیو عوامی خدمت کچہریاں صحیح معنوں میں ریلیف کا ذریعہ بن گئی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ایک چھت تلے کچہری سینکڑوں شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔رضا ہال میں اسسٹنٹ کمشنرز سے پٹواری تک تمام افسران دادرسی میں مصروف رہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔کچہری میں ہر درخواست پر تمام افسران موقع پر رپورٹ دینے کے پابند ہیں۔کچہری کا مقصد گڈ گورننس کو فروغ دینا ہے۔ماہ فروری میں ریونیو کچہری مں 1923 شکایات موصول، تمام حل کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ 30 سے زائد ریونیو عوامی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جاچکا ہے۔کورٹ کیسز، سول کیسز بارے شہریوں کی رہنمائی کی گئی۔وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے۔عوای خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔عوامی پزیرائی پر کچہری دو روز لگائی جارہی ہے۔ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے۔دیہی مرکز مال پر بھی ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر قاسم بیلہ،دیہی مرکز مال بکھر آر بی کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر، دیہی مرکز مال پر سہولیات کا جائزہ لیا، شہریوں سے ملاقات کی اور شکایات سنیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دیہی مرکز مال پر اراضی ریکارڈ کی سہولیات فراہم کی ہیں۔شہری اپنی دہلیز پر پراپرٹی ریکارڈ اور فرد ملکیت حاصل کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر۔دیہی مراکز مال پر نئے بھرتی ہونے والے پٹواری بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ کمشنر نے سرکل انچارج کو  لوگوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز مال کو کمیونٹی سنٹرز کی طرز پر اپ گریڈ کررہے ہیں۔شہریوں کی آگاہی کیلئے ملکیتی کاغزات کے حصول کا طریقہ کار وضح کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے بریفننگ دی۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نگ تحصیل لیول پر گورننس بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کمشنر کی صدارت میں رضا ہال ملتان میں تحصیل سٹی کی ریونیو و ڈویلپمنٹ صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلع کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ریونیو واجبات کے نادھندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ نادھندگان کی جائیدادوں کو بلاک کرکے ریکوری ڈالی جائے۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو رواں مالی کے اختتام سے قبل مکمل کیا جائے گا تاکہ فنڈز کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

کارڈیالوجی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -