سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پروفیسر طیب گلزار انتقال کرگئے

   سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پروفیسر طیب گلزار انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق ڈپٹی سیکرٹری  جنرل، سابق ڈائریکٹر امور خارجہ، سابق صدر سٹوڈنٹ یونین اسلامیہ کالج سول لائن،  سابق پروفیسر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر طیب گلزار قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 4مارچ بروز جمعۃ المبارک ان کی رہائش گاہ واقع پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن ون میں صبح 10سے 11بجے گی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر فرید  احمد پراچہ، مولانا عبدالمالک، امیر اعظیم سینئر اعجاز احدچوہدری، مجیب الرحمن شامی، حفیظ اللہ نیازی، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اخت خالد خان جلیل طارق، افتخار احمد، سیف الرحمن عتیق، منیر اعوان، حافظ عبدالرحمن انصاری، طاہر شہباز، میاں مقصود احمد، ذکر اللہ مجاہد، اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، سید وقاص انجم، ایم ڈی یو ایم ٹی عابد شیروانی، سید وقاص شاہ، ارشد گوندل، اشتیاق گوندل، عبدالعزیز عابد، احسان اللہ کے علاوہ جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران ارکان پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن کے ذمہ داران اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم نے ایک بیٹا اور  5 بیٹیاں بیوہ پسماندگان میں چھوڑیں ہیں۔
انتقال

مزید :

صفحہ اول -