پنجاب حکومت کاٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دینے کافیصلہ

  پنجاب حکومت کاٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دینے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے اولاد سے محروم جوڑوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی سیکٹر کے تحت ٹیسٹ ٹیوب سے پیدائش کی سہولت پر لاکھوں روپے کی لاگت آتی ہے لیکن حکومت پنجاب کے تحت اب ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی سہولت مفت دی جائے گی۔پیدائش سے قبل بچوں میں ذہنی اور جسمانی مسائل کی مفت تشخیص بھی ہوگی، حمل کے دوران خواتین کی مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے بھی ایک مرکز بنایا جائے گا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے ماں بچہ ہسپتال میں پہلی بار یہ ڈیپارٹمنٹس بنائے گئے ہیں، جون سے سرکاری سطح پر ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی۔
ٹیسٹ ٹیوب بے بی 

مزید :

صفحہ اول -