وہاڑی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جیل کادورہ، ہسپتال، کچن کا معائنہ

 وہاڑی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جیل کادورہ، ہسپتال، کچن کا معائنہ

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے سینئر سول جج ثاقب محمود اعوان اور(بقیہ نمبر36صفحہ10پر)

 ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے جہانزیب کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا انہوں نے اندورن جیل مختلف بارکوں بشمول خواتین بارک کا معائنہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے حکامات جاری کئے انہوں نے کچن اسیران، ہسپتال کا بھی وزٹ کیا کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا اور سراہا انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے غلہ گودام کو بھی چیک کیا اوراسیران کے لئے وہاں پر موجود خشک راشن کو تسلی بخش قرار دیا انہوں نے اندورن جیل صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی کے نظام کو بھی سراہا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان، قائم مقام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد رفیق،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یوسف اور اہلکار بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے 25اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

جیل دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -