ملتان نوکری کاجھانسہ دیکر لوٹ مار، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان نوکری کاجھانسہ دیکر لوٹ مار، ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

 ملتان (  خصو صی  رپورٹر  ) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ انٹی کر پشن ملتان نے جامعہ زکریا میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر(بقیہ نمبر37صفحہ10پر)

 لاکھوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کو شیراز شریف نے درخواست دی کہ ملزم رانا تجمل جو کہ نشتر ہسپتال میں تعینات ہے اس نے جامعہ زکریا میں اسکے بھائی اور بیوی کو نوکری دلوانے کے عوض لاکھوں روپے بٹور لیے تھے۔ جس پر اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 13/21 درج کیا۔ ملزم کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن نے ہائیکورٹ سے گرفتار کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 مارچ کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -