کچی آبادیوں میں نئے بجلی میٹر لگانے پر فوری پابندی

کچی آبادیوں میں نئے بجلی میٹر لگانے پر فوری پابندی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے واپڈاکوکچی آبادیوں میں بجلی کے میٹرلگانے سے روک دیا د واپڈاحکام نے کچی آبادیوں میں بجلی کے نئے میٹرلگانے پرپابندی لگادی ہے ان کاکہناہے کہ ڈپٹی کمشنر نے بغیرفرد ملکیت کچی آبادیوں میں بجلی کے میٹرنہ(بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

 لگانے کانوٹیفکیشن جاری کیاہے جس کی وجہ سے کچی آبادیوں میں بجلی کے میٹرنہ لگائے جاسکتے ہیں واپڈااورڈپٹی کمشنر بہاولپورکی طرف سے بجلی کے میٹرلگانے کی پابندیوں کی وجہ سے غریب دیہاتی لوگ پریشانیوں کاشکار ہیں ان کاکہناہے کہ واپڈاکی طرف سے ایک طرف زائد یونٹس استعمال کرنے پربھاری بل بھجوائے جاتے ہیں دوسری طرف نیامیٹرلگانے پرپابندی عائدکردی گئی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ واپڈاافسران اہلکاروں کے ذریعے فی ڈیمانڈ نوٹس2 ہزار سے5 ہزار روپے نذرانہ وصول کرکے قواعدواضوابط کے برعکس فائلیں تیارکرکے میٹرلگادیتے ہیں بغیرنذرانہ دیئے قانونی طورپرمیٹرلگوانے پراعتراضات لگاکرواپس بھیج دیاجاتاہے متاثرین نے وزیراعلی پنجاب اورچیئرمین واپڈاسے سخت نوٹس لے کربجلی کے نئے میٹرلگانے کامطالبہ کیاہے۔

بجلی میٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -