ڈی جی ایم ڈی اے کا میٹرو کمانڈ سنٹر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ڈی جی ایم ڈی اے کا میٹرو کمانڈ سنٹر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کاجائزہ

  

ملتان (وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کا فاطمہ جناح ٹان اور میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سسنٹر کے ترقیاتی (بقیہ نمبر12صفحہ10پر)

کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم اور سٹاف آ فیسر علیم ماجد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے فاطمہ جناح ٹان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور متوقع ریلی کے ٹہرا کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ فاطمہ جناح ٹان میں تمام روڈ لائٹس ورکنگ حالت میں ہوں۔فاطمہ جناح ٹان کے پرائیویٹ سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود رہیں۔ ریلی انتظامات کے لئے واسا اہلکاروں کو  موقع پر موجود رہنے کہ ہداہت۔انہوں نے مزید کہا کہ فاطمہ جناح ٹان میں ہونے والی شجر کاری کے لئے قد آور درخت لگائے جائیں۔ تاکہ بڑھوتری میں زیادہ وقت نہ لگے۔مین رانڈ اباوٹ پر بہترین لینڈ اسکپنگ کی جائے اور گرین بیلٹ میں خوبصورت پودے لگائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے  کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی زیر تعمیر بلڈنگ کے وزٹ کے دوران ڈائریکٹر انجینئرنگ ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ  تمام  ترقیاتی کام 15 مارچ سے پہلے مکمل کئے جائیں۔ ٹھیکہ دار سے  بلڈنگ کے گلاس ورک،الیکٹریسٹی،ٹائل ورک اور اے سی تنصیبات مکمل کرکے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے انتظامات 15 مارچ سے پہلے ایم ڈی اے کے سپرد کروائے جائیں۔

 میٹرو کمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -