نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفرکے مالی  کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفرکے مالی  کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم جان محمد 'جو کہ سزائے موت پانے والے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کا مالی ہے ' کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔مجرم جان محمد نے اپنے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایف آئی آر  میں نامزد ملزم نہیں تھا، سپلیمنٹری اسٹیٹمنٹ میں ملزم بنایا گیا۔جان محمد کے مطابق وہ  پی ایم سیکرٹریٹ میں ملازم ہے، پارٹ ٹائم اس گھر میں کام کر رہا تھا، اس کے خلاف الزام ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے اس لیے سزا کالعدم قرار دی جائے۔
 نور مقدم قتل

مزید :

صفحہ اول -