عمران خان نے قوم کیلئے بڑے  ریلیف پیکیج کا اعلان کیا،شوکت ترین

  عمران خان نے قوم کیلئے بڑے  ریلیف پیکیج کا اعلان کیا،شوکت ترین

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے اہم نکات ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے اہم نکات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے کمی، بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی، احساس پروگرام کے تحت 14ہزار روپے فی کس کی تقسیم شامل ہے مزید برآں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں 26 لاکھ طالب علموں کے لئے 38 ارب روپے کی سکالر شپس کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر کی کمپنیوں کیلئے ٹیکسوں میں 100فیصد کمی، ڈیڑھ لاکھ بے روزگار گریجوایٹس کیلئے 30ہزار روپے کے انٹرن شپ پروگرام، مارچ کے اختتام تک پنجاب کی تمام 11کروڑ سے زائد آبادی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا ء اور آئندہ دوسال میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے 407ارب روپے کے سستے قرضے بھی شامل ہیں۔

شوکت ترین 

مزید :

صفحہ اول -