ملتان میں ماہ صفائی مہم مکمل، 290شکایات کا فوری ازالہ 

ملتان میں ماہ صفائی مہم مکمل، 290شکایات کا فوری ازالہ 

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار   ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 28 جنوری سے شروع ہونے والا  " ماہ صفائی مہم "کا مہینہ کامیابی سے مکمل ہو(بقیہ نمبر14صفحہ10پر)

 گیا ہے  ماہ صفائی مہم  سیوریج، ڈرینز، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے ان کی مرمت کے لئے مختص کیا گیا تھا منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر کی ہدایت پر واسا ملتان نے نکاسی آب مہم کے تحت خصوصی مہم میں بلاتعطل 24 گھنٹے آپر یشن جاری رکھا 28 جنوری سے شروع کیے جانے والے ماہ صفائی مہم 27 فروری کی شب کو اختتام پذیر ہوا تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں نے سیوریج، مین ہولز کی صفائی اور کورز رکھنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق  اس پروگرام کے تحت کل(3677)سرگرمیاں سرانجام دی گئیں جن میں مین ہولز کو رکھنے اور ان کی مرمت کی کل 290 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ ماہ صفائی مہم کے دوران 3387 نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ مہم کے دوران مین ہولز کی  دن رات بھرپور صفائی کی گئی  دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے تمام  سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کو اپنی اپنی حدود  میں سیوریج لائنوں کی صفائی  اور مین ہولز کی مرمت کے ساتھ ساتھ کورز نہ ہونے کی شکایات کا ازالہ کرنے کا عمل بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہ صفائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -