سابق چیف جج گلگت بلتستان  رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی

  سابق چیف جج گلگت بلتستان  رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی جس میں کہا ہے کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑکر مجھ پر فرد جرم لگانا غیر قانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے۔رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کر صرف مجھ پر فرد جرم غیر قانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکمنامہ کالعدم قرار دیکر کیس ختم کیا جائے، کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا۔رانا شمیم نے کہا کہ صحافی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتہ چلے گا انہیں بیان حلفی کیسے ملا، کیس کے مرکزی ملزم کو پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ڈسچارج کر دیا گیا، قانون میں پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ایسا کرنے کا تصور موجود نہیں۔

 رانا شمیم 

مزید :

صفحہ اول -