سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر2 ملزم گرفتار، کارروائی شروع 

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر2 ملزم گرفتار، کارروائی شروع 

  

 رحیم یارخان،ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)پولیس کی(بقیہ نمبر19صفحہ10پر)

 فوری کارروائی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ لیاقت پور کے گشت آفیسر نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ لیاقت پور میں تعینات اے ایس آئی اکبر علی دیگر اہلکاروں کے ساتھ اللہ والا چوک کے قریب گشت پر موجود تھا کہ اس دوران انہیں ایک عدد ویڈیو سوشل میڈیا پر ملی جس میں ایک نوجوان ملزم اسلحہ ناجائز رپیٹر 12 بور اٹھائے ویڈیو میں مختلف ایکشن کرتا پایا گیا، تحقیق پر ملزم کا نام احمد علی جبکہ رہائشی گھنٹہ گھر چوک کا معلوم ہوا جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تھانہ لیاقت پور میں مقدمہ نمبر 111/22 درج رجسٹر کرواتے ہوئے حسب ضابطہ گرفتار کر کے اسے بند حوالات تھانہ کر کے کارروائی شروع کر دی۔  ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 124 دس آر کے رہائشی نوجوان معصب فیاض ولد فیاض احمد قوم بلوچ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک دیوالور اور پسٹل کی سرعام نمائش کررہا تھا، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر حسین گجر کے سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان مصعب فیاض ولد فیاض احمد بلوچ سکنہ چک نمبر 124 دس آر کو گرفتار کرتے ہوئیاس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 2 گولیاں، دوسرا اسلحہ ریوالور 32 بور برآمد کرلیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے گرفتار نوجوان مصعب فیاض کے خلاف ناجائز اسلحہ برآمدگی پر 2 الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، انسپکٹر ذاکر حسین گجر کا کہنا تھاکہ اسلحہ کی نمائش قانونا جرم ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سوشل میڈیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -