وزیراعظم کے خطاب سے صف ماتم بچھ گئی ٹیکسوں کی شرح مزید کم کرینگے،خسرو بختیار

  وزیراعظم کے خطاب سے صف ماتم بچھ گئی ٹیکسوں کی شرح مزید کم کرینگے،خسرو ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارخسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،مشکلات کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ٹیکس بیس بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح کو مزید کم کیا جائے گا،حکومتی پالیسیوں سے شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہوگئی،صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا،بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا،پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسر وبختیار نے ا نڈسٹریل پیکیج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مینو فیکچرنگ کے بغیر کوئی صنعت ترقی نہیں کرسکتی۔شرح نمو میں مینوفیکچرنگ کا حصہ کم ہوکر 13فیصد رہ گیا۔برآمدات کے فروغ اور جی ڈی پی بڑھانے کیلئے مینوفیکچرنگ کی شرح 25فیصد تک لانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کورونا جیسے چیلنجز درپیش تھے۔لارج سکیل مینوفیکچرنگ ساڑھے سات فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رواں سال 30ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں۔صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا۔بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں۔حکومتی اقدامات کے نتیجے میں بیمار صنعتی یونٹس بحال ہوجائیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا۔پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے۔مشینری درآمد کرنے والی کمپنیوں کو رسک کو رد یا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سب کو معاشی شعور دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -