طالب علم سے اوباشوں کی بد فعلی،ملزم گرفتار

طالب علم سے اوباشوں کی بد فعلی،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان )پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے(بقیہ نمبر20صفحہ10پر)
 طالب علم سے بدفعلی کا ملزم گرفتار کرلیا۔ جھوک گلاب شاہ کا طالب علم (ک) گورنمنٹ ٹھل حمزہ ایلیمنٹری سکول سے حصول تعلیم کے بعد اپنے گھر واقع جھوک گلاب شاہ جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم محمد علی مجاہد ای دیگر ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار آیا اور اسے موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کا جھانسا دیکر ساتھ سوار کر لیا موضع جھوک گلاب شاہ کے قریب زبردستی فصل کماد میں لے گئے اور جان سے مارنے کا خوف دلا کرملزم محمد علی مجاہد نے اس کی مرضی کے خلاف واضع خلاف فطری کی جبکہ اس کے ہمراہی ملزم شعیب ویڈیو بناتا رہا۔ فریقین کے مابین 25/26 روز تک فیصلہ نہ ہوسکنے پر تھانہ شیدانی پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم محمد علی مجاہد کو گرفتار جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق بچوں سے ہونے والے زیادتی کے واقعات پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر گامزن ہے، ملزمان کے خلاف مضبوط کیس و پیروی سے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 
بدفعلی